تین افراد کی نعشیں برآمد
لاہور(نامہ نگاران+سٹاف رپورٹر) تھانہ باٹا پورکے علاقہ میں 30سالہ نوجوان کی نہر سے لاش ملی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر معلوم ہو تا ہے کہ متوفی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو ا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی حقائق معلوم ہو سکے گے معلوم ہو اہے کہ تھانہ باٹا پور کے علاقہ میں بی آر پی نہر میں 30سالہ شخص کی لاش کی موجودگی پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھیجوا دی پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ داتادربار کے علاقہ سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی ہے ۔ پولیس کے مطابق متوفی کی نشے کی زیادتی کے باعث موت ہوئی ہے۔ تھانہ داتادربار کے علاقہ میں 60سالہ خاتون پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھیجوا دی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر ہی حقائق سامنے آ سکیں گے۔