مذہبی رہنما امن کے صفحہ پر جمع ہو جائیں تو دہشت گردی ختم ہو سکتی ہے: ڈاکٹر راغب نعیمی

29 مئی 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مذہبی قوتیں دنیامیں امن قائم کرسکتی ہے۔عالمی امن کے قیام کے لئے جرمنی کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جرمنی کی وزارت خارجہ کے زیراہتمام برلن میں ہونے والے امن کانفرنس میں شرکت کے موقع پرکیا۔کانفرنس کا موضوع ”قیام امن میں مذاہب کی ذمہ داریاں“تھا۔کانفرنس میں53ممالک کے 120سے زائد مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنماﺅں نے شرکت کی۔علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ کسی بھی ملک میں اگرمذہبی رہنماءامن کے صفحہ پرجمع ہوجائیں تو شدت پسندی اور دہشت گردی ختم ہوسکتی ہے۔