حکومت انسانی حقوق کی حفاظت کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے: خلیل طاہر سندھو

29 مئی 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے تمام قانونی و انتظامی اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہالینڈ کی پاکستان میں سفیر مس جینیٹ سپن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔