خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کا اجلاس، ترقیاتی سکیموں کا جائزہ

29 مئی 2017

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صوبے کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیزکے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالو ںکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا۔ اجلاس میں ادویات کی خریداری کا جائزہ لینے کے علاوہ ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالو ںمیں ترقیاتی سکیمو ںپر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیاگیا۔ خواجہ عمران نذیر نے ضلعی اتھارٹیز اور ہسپتالوں کی جانب سے بجٹ کے استعمال کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کیںاور ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو و ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں صفائی اور ہائیجن کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ادویات سٹور کرتے وقت ان کی ڈیفیسنگ لازمی طور پر کی جائے۔ ہسپتالو ںمیں مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی اور علاج معالجہ کی بہتر طبی سہولیات یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں۔