حکمران اپنے آخری بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف نہ دے سکے: عبدالغفارروپڑی

29 مئی 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی و دیگر نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک کو اسلام دشمن قوتوں کے خلاف متحد اور منظم ہوجائیں اسی میں ہماری کامیابی ہے، اپنے آخری بجٹ میں عوام کو جو ریلیف ملنا چاہیے تھا وہ نہیں دے سکے ، پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ شام ،عراق ،فلسطین ،کشمیر سمیت دیگر اسلامی ممالک میں مسلمانوں کا بے گناہ خون بہایا جارہا ہے۔ داعش جیسی تنظیمیں اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کیلئے پیدا کی گئیں ہیں ۔