تحصیل فیروز والا میں غیرمعیار لیبارٹریاں عوام کیلئے دردسر بن گئیں
فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ اور تحصیل فیروز والا میں غیرمعیاری لیبارٹری کا تجربہ کار اور اہلیت سے عاری سٹاف کی وجہ سے عوام کے لیے دردسر بن گئیں۔ ان علاقوں میں بڑی بڑی لیبارٹریوں کے فرنچائز اور دیگر لیبارٹریاں ناتجربہ کار عملے کی وجہ سے عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن چکی ہیں۔ اکثر و بیشتر ٹیسٹ کے نتائج ہر لیبارٹری کے اس قدر مختلف ہوتے ہیں کہ مریض اپنا ہی سر پیش کر رہ جاتے ہیں اور نتائج کی یہ کمی بیشی بعض اوقات مریضوں کے لیے انتہائی صدمے کا باعث بن جاتی ہے۔ شہری حلقوں نے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔