حکومت کے سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات ہوا میں معلق ہو گئے: عزیز الرحمٰن

29 مئی 2017

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کے رمضان المبارک میں سحری و افطاری اور نماز تراویح میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات و اعلانات ہوا میں معلق ہو گئے ہیں ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا دعویٰ بھی ریت کی دیوار ثابت ہوا ہے۔