بجٹ میں سریا اور سیمنٹ مہنگا کر کے غریبوں سے چھت بھی چھین لی گئی: ابوالخیر محمد زبیر

29 مئی 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہیہ غریب دشمن بجٹ ہے جس میں غریبوں کو کوئی رعایت اور سہولت نہیں دی گئی ۔بلکہ سریا اور سیمنٹ مہنگی کرکے غریبوں سے چھت بھی چھین لی گئی ہے غریب کسانوں کو رعایت دینے کے بجائے ان پر ڈنڈے برسا کر ان کو مطالبہ کرنے کے جمہوری حق سے بھی محروم کیا جارہا ہے ۔