تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 21 بڑے شہروں میں دروس قرآن شروع
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں پنجاب کے 21 بڑے شہروں میں دروس قرآن کا آغاز کر دیا گیا۔لاہور ،سرگودھا،فیصل آباد ،ملتان،چنیوٹ ،گوجرانوالا،شکر گڑھ، مرید کے ، لیہ، ڈیرہ غازی خان، گجرات، راولپنڈی و دیگر شہروں میںتحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت اور منہاج القرآن علماءکونسل کے سکالرز مختلف دینی وتحقیقی موضوعات پر درس قرآن دیں گے ۔نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میںمنہاج القرآن کے سکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی خوشنودی اور دین اسلام کی سر بلندی رجوع الی القرآن میں ہے ۔تحریک منہاج القرآن دینی اور احیائی تحریک ہے اس کےلئے ضروری ہے کہ علماءخود کردار اور تقویٰ کا پیکر بنیں ،ریسرچ کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے دینی اور دنیاوی علوم میں مہارت حاصل کریں ۔اس موقع پرعلامہ سید فرحت حسین شاہ ،علامہ فیاض بشیر ،علامہ محمد اقبال اکبر،علامہ ثناءربانی،علامہ لطیف مدنی،علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی،علامہ عبد الواحد یمنی،علامہ غضنفر حسین تونسوی ودیگر علماءموجود تھے۔