سرمایہ دارحکمران مزدور کے نجات دہندہ نہیں: ناصر اقبال
لاہور(خبرنگار)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، چیف آرگنائزر میاں محمد سعید کھوکھرایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سرمایہ دارحکمران ناداروں اورمزدورو ں کے نجات دہندہ نہیں ہوسکتے۔ سرمایہ داروں کے چولہے و کارخانے مزدوروں ا ور کسانوں کے خون سے جلتے وچلتے ہیں۔