ملت اسلامیہ کو منتشر کرنے کے منصوبوں پر عمل شروع ہو چکا: طاہر محمود اشرفی

29 مئی 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) رمضان المبارک کے دوران غربا ء، فقراءکا خیال کرنا صاحب استطاعت لوگوں پر فرض ہے ، عالم اسلام کی بقاءاور سلامتی اتحاد میں ہے ، ملت اسلامیہ کو منتشر کرنے کے منصوبوں پر عمل شروع ہو چکا ہے ، مسلم قیادت امت کے مظلوموں کی بقاءاور سلامتی کیلئے متحد ہو جائے ۔ یہ بات پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور علم و امن فاﺅنڈیشن کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے علم و امن فاﺅنڈیشن کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔