روزہ غیر معمولی حالات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنا سکھاتا ہے: افضل کھوکھر

29 مئی 2017

رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین ماڈل بازار و مویشی منڈیاں پنجاب ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کمشنر آفس میں فارمرز سے میٹنگ کی ،اس موقع پر کمشنر عبداللہ سنبل ،ا یم پی اے سجادحیدر گجر ،ایم ڈی کیٹل مارکیٹ لاہور ڈویژن اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کیٹل مارکیٹ لاہور بھی موجود تھے ،افضل کھوکھر نے عیدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں میں انتظامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔بعدازاں انہوں نے مختلف ماڈل بازاروں میں قائم رمضان بازاروں کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ روزہ غیر معمولی حالات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنا سکھاتا ہے ۔