روزہ خلوص و تقویٰ کا ذریعہ ہے: میاں جمیل
لاہور (خبرنگار) روزہ خلوص و تقویٰ کا ذریعہ ہے، اخوت و محبت کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ بھی دیگر عبادات کی طرح خالص اللہ تعالیٰ کے لئے ہے۔ میاں محمد جمیل نے کہا ہے کہ روزہ کا افاقی پہلو انسانی ہمدردی کے جذبات کو بیدار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ گناہوں کیخلاف ڈھال ہے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ روزہ سے اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی لحاظ سے روزہ بڑے فوائد کا حامل ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ رمضان المبارک ریفریشر کورس ہے۔