ماہ صیام خواہشات پر قابوپانے کا بہترین ذریعہ ہے: شیخ انوارالحق

29 مئی 2017

لاہور(پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے، ماہ صیام خواہشات پر قابو پانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزے سے تقویٰ پیدا ہوتا ہے اور قرب الٰہی حاصل ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں ماہ مبارکہ میں مستحقین کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیی¿ے۔ ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹنے میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے۔