بجٹ : حکومت نے آئندہ انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی:پی ٹی آئی کا حقائق نامہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحرےک انصاف نے وفاقی بجٹ 2017-18 کو انتخابی ، عوام دشمن ، غےر حقےقت پسندانہ اور زمینی حقائق کے منافی قرار دے دےا،تحرےک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کی طرف سے جاری کردہ حقائق نامہ پرمیں کہا گےا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں اپنے آخری سال پانج سال کا معاشی روڈ میپ جاری کرکے انتخابات پر اثراانداز ہونے کی کوشش کی ہے ، 120ارب روپے کے نئے ٹےکس لگانے کا اعلان تو کیا گےا لےکن رواں مالی سال ٹےکسوں کے حصول کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام پر خاموشی اختیار کی گئی،حکومت چار سالوں میں تو بے روزگاری ختم نہےں کرسکی اور پانچویں بجٹ میں دس لاکھ نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کا اعلان کردیا، اس حقائق نامہ میں مزےد کہا گےا ہے کہ بر آمد کنند گان کے لئے 180ارب روپے کے پےکج کا دوبارہ اعلان کردیا گےا ، ےہ اعلان وزےر اعظم کئی بار کرچکے ہےں ، وزیر خزانہ نے تو چھٹا بجٹ پےش کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے ، وہ بتائےں کس حےثےت سے چھٹا بجٹ پےش کریں گے،کسانوں کو د س کھرب روپے کے قرضے دےنے کا اعلان زمینی حقائق کے منافی ہے۔