حضرت سید جلال الدین بخاریؒ کے مزار پر اوقاف ٹیم پر حملہ کا نوٹس

29 مئی 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) دربار حضرت سید جلال الدین بخاری کے مزارکے کیش بکس کی پیسوں کی وصولی کے لئے مزار پہنچنے والی اوقاف کی ٹیم پر وہاں موجود زائرین کا شدید تشدد ، کپڑے پھاڑ دیئے ، گالم گلوچ اور ٹیم کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچایا، سیکرٹری اوقاف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ اوقاف ذرائع کا کہنا ہے کہ مزار کے سجادہ نشین مزار کانظم و نسق اپنے ہاتھ میںلینا چاہتے ہیں۔