رمضان المبارک مسلمانوں کے پاس اپنے رب کو راضی کرنے کا مہینہ ہے: علامہ افضل حیدری

29 مئی 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتوں ،برکتوں اور کائنات کے خالق سے استغفار، توبہ ، مناجات اور اللہ کو راضی کرنے کا مہینہ ہے۔ جامع مسجد علی جامعتہ المنتظرمیں خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد افضل حیدری نے احادیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے پاس اپنے رب کو راضی کرنے کا مہینہ ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی میزبانی کا مہینہ ہے ، جس میں روزہ دار مہمان ہوتا ہے۔روزہ رکھنے سے بھو ک پیا س انسان کو دوسروں کی بھوک اور پیا س کا احساس دلاتی ہے۔ اس ماہ میں اجتماعی عبادات کا حکم ہے۔