پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کے زیر اہتمام ذوالفقار بھٹو کو ایٹم بم بنانے پر خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے زیر اہتمام قائد اعوام ذوالفقار بھٹو شہید کو ایٹم بم بنانے اور ملکی سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے پر خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب ہوئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء عارف خان،نصیر احمد ۔ خالد بٹ ۔ شیخ علی سید۔ عبدالکریم میو ، حمزہ شیخ ، وقاص پرنس ،ارشد لودھی نے کہا کہ آج ملک پیپلز پارٹی کے قائدین ذوالفقار علی بھٹو ، بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بدولت ناقابل تسخیر ہو چکا ہے۔