یوم تکبیر پاکستان کے استحکام دفاع اوروقار کا آئینہ دار ہے دہشت گردی بھی جلد ختم ہوگی

29 مئی 2017

لاہور+رائیونڈ+ فیروز والہ (خصوصی نامہ نگار+خبرنگار+ نامہ نگاران) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہیہ دن پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگِ میل کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ28مئی یوم تکبیر پاکستان کے استحکام و دفاع اور وقار کا آئینہ دارہے یہ دن اس بات کی یاد دلاتاہے کہ ہر قیمت پر ملک اور قوم کا دفاع کیا جائے گا۔ مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عالمی دباؤ کے باوجود و زیر اعظم نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا،اب کسی دشمن میں جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، نوازشریف کو بہت لالچ دئیے گئے کہ وہ ایٹمی دھماکے نہ کریں لیکن انہوں نے ملکی دفاع اورعوامی خواہشات کو مدنظررکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو مسلمہ کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے کا اعزاز حاصل کیااب میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک معاشی طاقت بھی بنے گا۔ وزیر اعظم نے تحمل اور برداشت سے تمام الزامات کا سامنا کیا ‘ دہشت گردی کی بیماری پاکستان میں جلد ختم ہونے کے قریب ہے۔ اس موقع پر غزالی سلیم بٹ، رمضان صدیق بھٹی سید توصیف شاہ،اظہر فاروقی، عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبرادار،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثناء ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اور چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخ اعجاز احمد نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیراہتمام یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب میں کیا۔مسلم لیگی رہنماء سابق ناظم حاجی رانا بختیار احمد نے کہا کہ 28مئی کے دن میرے قائد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے وہ کردکھایا جو کوئی اور نہیں کرسکتا تھا۔صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ، وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑاور معاون خصوصی رانا محمدارشد نے مسلم لیگی عہدیداروں اور ورکروں سے اپنی اپنی رہائش گاہوں پر ملا قات کرتے ہوئے یومِ تکبیر کے تاریخ ساز موقع پر انہیں اور قوم کو مبارک باددی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) تحصیل فیروزوالا کے زیر اہتمام مرکزی آفس جی ٹی روڈ رچنا ٹائون فیروزوالا میں یوم تکبیر کے سلسلے میں تقریب ہوئی۔ تقریب کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے رکن پجاب اسمبلی پیر اشرف رسول نے کی۔