پانامہ لیکس مسلم لیگ (ن) کے گلے کا طوق بن چکا: قمر زمان کائرہ

29 مئی 2017

لاہور خبرنگار) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء جتنا مرضی واویلا کر لیں پانامہ لیکس مسلم لیگ (ن) کے گلے کا طوق بن چکا ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کے سیاسی طور پر متحرک ہونے سے حکمرانوںکی صفوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے، آئندہ عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان کی طرف سے جے آئی ٹی کے ممبران پر اعتراض نے سب کچھ واضح کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات کے لئے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے پانامہ لیکس (ن) لیگ کے ساتھ جڑ گیا اور اس سے اپنا پیچھا نہیں چھڑا سکتے۔