لوڈشیڈنگ :حکمران رونا رونے کی بجائے ناکامی کی وجوہات بتائیں:چودھری سرور، عبدالعلیم

29 مئی 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک کو جھوٹ ‘کر پشن اور بد عنوانی کی سیاست سے نجات دلانا ہوگی ‘لوڈشیڈ نگ ‘غر بت اور مہنگائی کے اندھیرے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں ‘غر یب کے پاس اب خودکشی کے سواکوئی آپشن نہیں ‘‘ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کر نا ہوں گے ۔تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بیان بازی کرنے والے خواجہ سعد رفیق اور دیگر وفاقی وزراء کو پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے اور 4برسوں کے بعد بھی اپنی مظلومیت اور بے بسی کا رونا رونے کی بجائے لوڈ شیڈنگ سمیت قوم کو اپنی ناکامی کی وجوہات بتانی چاہئیں۔اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ نوازحکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کا بحران شدت اختیا ر کر چکا ہے ، عوام رمضان میںبھی اس بد ترین لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنے پر مجبور ہے۔