قومی بجٹ اکائونٹنٹ کے بجائے اکانومسٹ بناتے تو بہتر تھا: اختر اقبال ڈار

29 مئی 2017

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ قومی بجٹ اکائونٹنٹ کی بجائے اکانومسٹ بناتے تو بہتر تھا بجٹ میں امیر آدمیوں کے لیے ریلیف اور عام آدمیوں کے لیے دلاسے رکھے گئے ہیں محنت کش کی تنخواہ میں ایک ہزار کا اضافہ جبکہ صدر پاکستان کی تنخواہ میں 6لاکھ کا اضافہ کیا گیا جو کہ باعث شرم ہے اختر ڈار نے کہا کہ پٹرول کے نرخ کم نہیں کیے گئے ٹرانسپوٹروں کے کرایوں میں ریلیف نہ ملا ہے۔