صوبہ بھر میں مردم شماری کا عمل کامیابی سے طے پاگیا: منشاء اللہ بٹ

29 مئی 2017

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں مردم شماری کا عمل انتہائی کامیابی سے طے پا گیا ہے۔انہوں نے تمام حکومت مشینری جن میںکمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز، بلدیاتی افسران مئیرز، ڈپٹی مئیرزو دیگرنمائندگان نے جس انداز میں اپنی معاونت پیش کی وہ تاریخ کا ایک حصہ بن گئی ہے۔صوبہ بھر میں تمام مردم شماری ٹیموں کے ہمراہ بلدیاتی اداروں کے ا فسران نے جانفشانی سے اپنی خدمات سر انجام دیں ہیں۔