ناراض اہلیہ سے جھگڑا، امریکی شہری نے فائرنگ کرکے 8 افراد قتل کر دیئے

29 مئی 2017

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے شیروف ڈپٹی سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مبینہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مسی سپی بیورو آف انوسٹی گیشن کے ترجمان ویرن اسٹرین کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعات لنکن کاﺅنٹی کے مضافات میں تین مختلف گھروں میں پیش آئے جو مرکز جیکسن سے 109 کلو میٹر دور واقع ہے۔ زیر حراست مبینہ ملزم کورے گاڈبوٹ نے ایک اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ میں زندہ رہنے کے قابل نہیں ہوں اور جو کچھ میں نے کیا ہے اس کے بعد بالکل بھی نہیں۔ اخبار نے مبینہ ملزم کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا تھا جب ملزم کو ہتھکڑیاں لگا کر لے جایا جارہا تھا۔ گاڈ بولٹ نے اپنی ناراض بیگم اور اس کے خاندان کے افراد سے بھی بات کی اور کہنا تھا کہ میں نے اپنی بیوی، ان کے سوتیلے والد اور والدہ سے بات کی اور اپنی بیوی کو کہا کہ بچوں کو لے کر گھر چلی جائے۔ ان کا کہناتھا کہ میرا ارادہ یہ نہیں تھا پولیس مجھے زندہ گرفتار کر لے اورمیرا ارادہ پولیس کے ہاتھوں مرنا تھا۔
امریکہ / فائرنگ