خیبر ایجنسی: امن لشکر کے گروپوں میں جھڑپ3افراد ہلاک ، ڈیرہ بگٹی ، چار سدہ سے بم برآمد

29 مئی 2017

خیبر ایجنسی +چار سدہ+ڈیرہ بگٹی ( نوائے وقت رپورٹ) خیبر ایجنسی میں امن لشکر کے دو گروپوں میں جھڑپ کے دوران 3 افراد ہلاک ہو گئے خامہ دار فوسر کے مطابق بازار زخر خیل میں جھڑپ خان محمد گروپ اور محمود گروپ میں ہوئی۔ دریں اثنا چار سدہ کے علاقے مچنی میں کارروائی کے دوران پولیس نے بڑی تعداد میں گولہ و بارود برآمد کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کارروائی میں 130دستی بم ،15کلو بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔قبل ازیں ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران سڑک کنارے نصب بم برآمد کر لیا۔ پیر کو میں حساس ادارے اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران روڈ کنارے نصب کیا گیا بم برآمد کر لیا، بم کو فوری طور پر کنٹر ولڈ بلاسٹ کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔