رمضان المبارک کا احترام‘ حکومت نے ایک ماہ کیلئے پھانسی پر عملدرآمد مؤخر کردیا

29 مئی 2017

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) حکومت نے رمضان المبارک کے احترام میں ایک ماہ کیلئے پھانسی پر عملدرآمد موخر کر دیا۔ تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے رمضان المبارک کے احترام میں ایک ماہ کیلئے پھانسی کی سزا پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کردیا۔ پھانسی پر عمل درآمد پر ایک ماہ کی پابندی ماہِ رمضان کے احترام میں لگائی گئی ہے۔ ماہِ رمضان میں کسی بھی قیدی کوپھانسی نہیں دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وہ تمام قیدی جن کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جاچکے ہیں، ان کی سزا پر عمل درآمد رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا۔ رمضان المبارک کے مہینے میں پھانسی کی قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔