پشاور :کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

29 مئی 2017

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کے علاقہ جاوید ٹاؤن میں ہائی ٹرانسمیشن لائن سے کرنٹ لگنے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق جبکہ 2 جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 2بیٹے جبکہ زخمیوں میں والدہ اوربارہ سالہ بیٹا شامل ہیں۔ جاوید ٹاؤن میں کبیر خان کی اہلیہ گھرکی صفائی کررہی تھی کہ اچانک کھڑکی کے ساتھ ہی گزرتی 11 ہزار کے وی کی ہائی ٹرانسٹمیشن لائن سے اسکا ہاتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں خاتون کو بجلی نے پکڑا تو اس دوران گھر میں موجود کبیر خان اسے بچانے کیلئے آگے بڑھا تو بجلی نے اسے بھی پکڑا لیا یوں یکے بعد دیگر ے انکے 3 بیٹے والدین کو بچانے کیلئے بڑھے تو وہ بھی بجلی کرنٹ کی زد میں آگئے اور یوں کبیر اپنے 2 بیٹوں سمیت موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ خاتون 12 سالہ بیٹے مزمل سمیت بری طرح جھلس گئی۔