مایوسی زرداری، عمران کا مقدر، حکومت گرانے کی خواہش پوری نہیں ہو گی: رانا ثناء

29 مئی 2017

لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ مایوسی آصف زداری اور عمران خان کا مقدر بن چکی ہے دونوں کی حکومت کو گرانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی‘ نواز شریف اس ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں وہ آئینی مدت پوری کر یں گے اور آنیوالی حکومت بھی مسلم لیگ (ن) کی ہوگی‘ عمران خان ساری عمر وزیر اعظم بننے کے صرف خواب ہی دیکھتے رہیں گے‘ پنجاب کے بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں وہ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے میں مصروف ہیں۔ ہم نے قوم سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا جو وعدہ کیا ہے اس کو ہر صورت پورا کیا جائیگا۔