عیسائیوں کی بس پر حملے کی مذمت دہشت گردی کیخلاف مصری عوام کیساتھ ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

29 مئی 2017

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) پاکستان نے مصر میں عیسائیوں کی بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام اور حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا پاکستان مصر میں عیسائیوں کی بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔ قیمتی جانیں ضائع اور بہت سے افراد زخمی ہوئے۔ پاکستان کی عوام اور حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم انسداد دہشت گردی کوششوں میں مصر ی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔