بجٹ میں صدر مملکت کی تنخواہ ایک لاکھ 30 ہزار کی گئی ‘ 16 لاکھ روپے ماہانہ کی خبریں غلط ہیں: ایوان صدر ترجمان

29 مئی 2017

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ایوان صدر کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کو غلط قرار دیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں صدر کی تنخواہ 16 لاکھ روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔ ایوان صدر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ موجودہ وفاقی بجٹ سے قبل صدر کی تنخواہ 80 ہزار روپے ماہانہ تھی اور سال کی کل تنخواہ 9 لاکھ 60 ہزار روپے تھی۔ رواں بجٹ میں صدر کی تنخواہ 80 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار کر دی گئی ہے۔ اب صدر کی سال کی تنخواہ مجموعی طور پر 16 لاکھ روپے ہو جائیگی۔