یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

29 مئی 2017

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لٹر کمی متوقع ہے۔ ہائی سپڈ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 80 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.50 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 3.00 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کاکہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو آج ارسال کی جائے گی جس کی منظوری 31 مئی کو ہو گی۔