اسلام آباد:حسین نواز نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر اچھا کیا: شیخ رشید

29 مئی 2017

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ (ن) لیگ کے خلاف جائے گا‘ حسین نواز نے اچھا کیا جو ضد نہیں کی‘ امید ہے (ن) لیگ قانونی تقاضے پورے کرے گی۔ جے آئی ٹی پر پہلے دن سے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا حسین نواز نے اچھا کیا جو ضد نہیں کی۔ جے آئی ٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ (ن) لیگ کے خلاف جائے گا۔ (ن) لیگ نے اچھا قدم اٹھایا۔ انہوں نے کہا امید ہے (ن) لیگ قانونی تقاضے پورے کرے گی۔ جے آئی ٹی پر پہلے دن سے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔