انتخابی فہرستوں کا کمپیوٹرائزڈنظام الیکشن کمشن کے صوبائی دفاتر میں متعارف
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) الیکشن کمشن کی انتخابی فہرستو ں کا کمپیوٹرائزڈ نظام صوبائی دفاتر میں متعارف کروادیا گیا ، نئے نظام پر ضلعی افسران اور اہلکاروں کی ٹریننگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، یہی نظام اگلے دو ماہ میں مرحلہ وار تمام اضلاع میں متعارف کروایا گیا ۔ اتوار کو ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق الیکشن کمشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کا کمپیوٹرائزد نظام صوبائی دفاتر میں متعارف کروا دیا گیا، نئے نظام پر ضلع افسران اور اہلکاروں کی ٹریننگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا، یہی نظام اگلے دو ماہ میں مرحلہ وار تمام اضلاع میں متعارف کروایا جائیگا جس سے انتخابی فہرستوں کی تیاری بروقت مکمل ہو سکے گی۔ عوام کو ووٹر رجسٹریشن کی سہولت میں مزید آسانی مل جائیگی۔