8 جولائی کو یورپ بھر میں برہان وانی ڈے منایا جائے گا
برمنگھم(صباح نیوز)تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب اور جنرل سکریٹری انصر منظور حسین نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ 8 جولائی کو پورے یورپ میں برہان وانی شہید کی یاد میں برہان وانی ڈے منایا جائے گا۔ مختلف ممالک میں مظاہرے، ریلیاں اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ برہان وانی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا برہان وانی کی شہادت بعد تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملی ہے۔ تحریک ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔