بریگزٹ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد یورپ امریکہ اور برطانیہ پر مزید انحصار نہیں کر سکتا: جرمن چانسلر

29 مئی 2017

برلن (نیٹ نیوز+ بی بی سی) جرمنی کی چانسلر انجیلامرکل کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت اور مغربی قوتوں کے بریگزیٹ سے ٹوٹنے کے بعد یورپ کو اپنی قسمت کو خود اپنے ہاتھوں میں لینا پڑے گی۔جنوبی جرمنی میں الیکشن کی ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں مجھے تجربہ ہوا ہے کہ ہمیں دوسروں پر مکمل انحصار کا وقت ختم ہوچکا ہے۔ یورپینز کو حقیقی معنوں میں ہماری قسمت کو اپنے ہاتھوں میں لینا ہو گا۔ امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ روس سے بھی اچھے تعلقات ہیں لیکن ‘ہمیں اپنی منزل کے لیے خود لڑنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ فرانس کے نئے منتخب صدر ایمانوئیل میکرون اور برلن کے درمیان خوشگوار تعلقات کو ترجیح دینا ہو گی، مرکل حال ہی میں جی-7 سربراہی کانفرنس میں شرکت سے واپسی لوٹی ہیں جہاں امریکہ اور دیگر 6 طاقتوں کے درمیان پیرس 2015 کی میثاق کے مطابق معاہدوں پر دستخط نہ ہوسکے تھے۔ انجیلا مرکل نے اس صورت حال کو ‘چھ بمقابلہ ایک سے تعبیر کرتے ہوئے مذاکرات کو ‘بہت مشکل اور غیرتسلی بخش قرار دیا تھا۔