اٹلی جی:7 اجلاس کے اختتام پر سرمایہ دارانہ نظام کے مخالفین کا مظاہرہ‘ جھڑپیں‘ کئی زخمی

29 مئی 2017

سسلی(صباح نیوز)اٹلی میں ہونے والے جی سیون اجلاس کے اختتامی روز سرمایہ دارانہ نظام کے مخالفین نے زبردست مظاہرہ کیا۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں بیسیوں افراد زخمی ہو گئے۔اٹلی کے جز یرے سسلی میں ایک گروپ کی جانب سے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج پرتشددرخ اختیار کر گیا۔ مظاہرین اور پولیس میں زبردست ٹکرا ئوہوا، جس کے بعد پولیس مظاہرین پر پل پڑی اور انہیں منتشر کرنے کے لیے بے دریغ ڈنڈوں کا استعمال کیا۔ آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ تصادم کے بعد مظاہرہ کرنے والے افراد نے ساحل کے قریب دیواروں سے چھلانگیں لگا کرخود کو پولیس تشدد سے بچایا۔ مظاہرین امریکہ سمیت جی سیون ممالک کے عالمی معیشت پر اجارہ داری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔