افغان امن کے حوالے سے کئی ممالک کا اجلاس 6جون کو کابل میں ہو گا

29 مئی 2017

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان امن کے حوالے سے کئی ملکی اجلاس 6جون کو کابل میں ہو گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان امریکہ، روس، چین ، بھارت شرکت کریں گے۔ پچیس ممالک کے نمائندے اجلاس میں افغان امن کی نئی پائیدار راہیں تلاش کی جائیں گی۔ اجلاس افغان حکومت کروا رہی ہے، افتتاح صدر اشرف غنی اور اختتام عبداللہ عبداللہ کریں گے۔