نئی دہلی : سرعام پیشاب کرنے سے منع کرنے پر رکشہ ڈرائیور کو تشدد کر کے مار ڈالا
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سرعام غنڈہ گردی کی انتہا، 15 افراد نے میٹرو ٹرین سٹیشن کے باہر پیشاب کرنے سے منع کرنے پر غریب رکشہ ڈرائیور کو بیہمانہ تشدد کر کے مار ڈالا۔ پولیس نے رویندر کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر سی سی ٹی وی فوٹیج سے حملہ آوروں کی شناخت شروع کرلی۔ غنڈوں نے تولئے میں پتھر باندھ کر رویندر کو مارا پیٹا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔