’’تم مستقبل کی دہشت گرد ہو‘‘ امریکی سکول میں ٹیچر کا بھونڈا مذاق طالبہ کو سرٹیفکیٹ پکڑا دیا
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی سکول میں ٹیچرز کا بھونڈا مذاق، طالبہ کو مستقبل کی دہشت گرد ہونے کا سرٹیفکیٹ دیدیا، بتایا گیا ہے کہ ٹیکساس کے علاقے چینل ویو میں انتھنی اگیرے جونیئر ہائی سکول میں گزشتہ روز تقریب ہوئی جس میں 13 سالہ طالبہ لیزتھ ویلدنوئیوا کو اس کی ٹیچر نے ایک سرٹیفکیٹ دیا جس میں لیزتھ کو مستقبل کی دہشت گردی قرار دیا گیا، بچی کو اس مذاق پر صدمہ پہنچا جبکہ اس کے والدین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سکول انتظامیہ سے ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔