;حسین نواز کا اقدام تاریخی جے آئی ٹی کو چاہیے تھا تھوڑا انتظار کرتی: مریم اورنگزیب

29 مئی 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حسین نواز کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا تاریخی اقدام ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات شفاف ہونی چاہئیں۔ جس طرح نواز شریف نے تمام آئینی و قانونی حق ادا کیے بالکل اسی طرح حسین نواز بھی جے آئی ٹی میں 2 لوگوں پر اعتراضات کے باوجود پیش ہوئے۔ حسین نواز کی جانب سے جن لوگوں پر اعتراضات اٹھائے گئے۔ سب جانتے ہیں کہ وہ کیسے ہیں لیکن ہم ان پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ شریف فیملی پہلے دن سے جواب دے رہی ہے۔ جے آئی ٹی کو چاہیے تھا کہ اس معاملے میں تھوڑا انتظار کرتی۔ حسین نواز کو ایک روز پہلے نوٹس ملا اور دوسرے دن وہ پیش ہو گئے۔
مریم اورنگزیب