امریکی مفادات کا ایندھن بن کر ملک کو تباہ نہ کیا جائے ابوالخیر
حیدرآباد(نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ امریکی عرب کانفرنس میں میزبان ملک کے سربراہ اور امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے ایران کےخلاف کھلی جنگ کے اعلان سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ یہ فوجی اتحاد دھشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ امریکہ کی سرپرستی میںایران کے خلاف بنایا گیا ہے ۔ اس امریکی مفاد کی جنگ کا ایندھن بن کر ملک کو تباہی سے دوچار نہیں کرنا چاہئے ایک اسلامی ایٹمی ملک کی حیثیت سے اس کا کام مسلمان ملکوں کے درمیان صلح کرانا ہے نہ کہ جنگ کا ایندھن بن کر اپنی سالمیت کو داو¿ پر لگانا ہے۔ پاکستان کے دشمن بھارت کی تعریف اور حوصلہ فزائی پر بجائے احتجاج کے ہماری وزارت داخلہ امریکہ کی طرف سے صفائی پیش کرنے میں لگی ہوئی ہے جو عذر گناہ برتر از گناہ کے مترادف ہے۔