عالمی بنک نے بینظیر سپورٹ پروگرام کو انتہائی اطمینان بخش قرار دیدیا

29 مئی 2017
عالمی بنک نے بینظیر سپورٹ پروگرام کو انتہائی اطمینان بخش قرار دیدیا

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی بینک نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ریٹنگ میں اضافہ کرتے ہوئے اس کو انتہائی اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ 2016-17ءکے مطابق عالمی بینک کے بین الاقوامی ترقی کے شعبہ نے اپنے سالانہ جائزے میں بی آئی ایس پی کو مجموعی طور پر اے گریڈ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012-13ءمیں بی آئی ایس پی کا بجٹ 70ارب روپے تھا جبکہ رواں مالی سال کیلئے 115ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جس سے انکم سپورٹ پروگرام سے زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہوسکیں گے اور غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔