امتحانی ڈیٹ شیٹ اور رمضان المبارک

29 مئی 2017

مکرمی!شدید گرمی میں بورڈ اور یونیورسٹی اورکالجز کی طرف سے ایسی ڈیٹ شیٹ جاری کی گئی ہے جو کہ رمضان میں پایہ تکمیل کوپہنچے گی ۔گرمی کی موجودہ لہر میںرمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لوڈشیڈنگ اور پھر امتحانات کی تیاری کرنا نہایت اذیت ناک مرحلہ ہے ۔رمضان المبارک میں اسکا مکمل اہتمام کرنے والے روزہ دار طلباء طالبات روزے کا اہتمام کریں گے یا امتحان کی پریشانی سے دوچار رہیں گے جس سے ان کا مستقبل اور تعلیم ڈگری پربُرااثر پڑ سکتا ہے اور سال میں ایک بار آنے والے بابرکت مہینے کی برکات وفیوض سے بھی مستفید نہ ہو سکیں گے ۔گزارش ہے کہ ان مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے امتحانات رمضان سے پہلے یا عید کے بعد لیے جائیں اور رمضان کے دوران تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں تا کہ ہم سب اپنی تعلیمی کارکردگی کو متاثر کیے بغیر اس مہینے کی برکتوں سے مستفید ہو سکیں۔ غازیہ امین(یونیورسٹی آف سرگودھا)