مکرمی!ہمیں اپنی مسلح افواج پر کامل بھروسہ ہے کہ وہ ملک کی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیگی ۔مگر قابل افسوس پہلو یہ ہے کہ ہماری سیاسی قیادت کبوتر کیطرح آنکھیں بند کیئے بیٹھی ہے اور وہ ہمارے اَزلی دشمن بھارت سے دوستی دوستی کھیل رہی ہے۔پاکستان جنگ مسلط کرنے کی تیاریوں کی مصدقہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں حکومت قومی مفادات کو پس پشت ڈالے ہوئے ہے ۔خدانخواستہ کل کلاں مودی ایسی کوئی مہم جوئی کرتا ہے اور ملکی سلامتی پر کوئی آنچ آتی ہے تو اسکی تمام تر ذمہ داری موجودہ عاقبت نا اندیش حکمرانوں پر ہو گی۔موجودہ حالات میں دشمن کی ریشہ دوانیوں پر کڑی نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے ۔بھارت اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے کسی بھی وقت مہم جوئی کر سکتا ہے ۔ (ابو سعدیہ جاوید علی شاہ امامی)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024