رہائشی علاقوں سے ورکشاپس ختم کرائی جائیں

29 مئی 2017

مکرمی! روزنامہ نوائے وقت کی وساطت سے وزیراعلی پنجاب ڈپٹی کمشنر لاہور ڈویژن سے درخواست ہے کہ فیروزپور روڈ (مشتاق میڈیکل سٹور والی گلی) میں گھروں کے سامنے موٹرسائیکل، گاڑیوں اور گرل دروازے کی ورکشاپیں ہیں۔ گرل بنانے والے ہتھوڑا یا گرائنڈر استعمال کرتا ہے بہت شور ہوتنا ہے جس سے بچے اور پڑھنے والے طالبعلم، بزرگ، بیمار لوگ پریشان ہوتے ہیں گھروں کے باہر گیٹ پر دیوار پر نو پارکنگ کے بورڈ بھی لگائے گئے ہیں اس کے باوجود پارکنگ گیٹ کے آے کردیتے ہیں۔ جس سے گاڑی نکالنا کھڑی کرنا نہایت مشکل ہو جاتا ہے۔ کافی مرتبہ جھگڑا بھی ہوا ہے ہم لوگ تقریباً65 سال سے زائد عرصہ سے یہاں کے رہائشی ہیں۔ یہ ورکشاپیں ہمارے لئے عذاب سے کم نہیں رہائشی علاقوں میں ورکشاپ قائم کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ برائے مہربانی یہ ورکشاپیں رہائشی علاقوں سے فوراً شفٹ کرائی جائیں یہ ورکشاپ چند سالوں سے بنی ہیں اور ناجائز تجاوزات ہیں۔ (حسن اور دیگر اہل محلہ)