گجرات : دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے میاں بیوی کو بیٹے سمیت قیل کردیا

29 مئی 2017

گجرات (نامہ نگار) میاں بیوی کو بیٹے سمیت سوتے میں فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کنجاہ کے علاقہ کوٹ گکہ میں70سالہ فیاض احمد، اسکی 65سالہ بیوی سکینہ 45 سالہ بیٹے سجاد احمد کو رات ڈیڑھ بجے کے قریب سوتے میں گائوں کے رہائشی ملزمان افضال عرف بھگا وغیرہ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تھانہ کنجاہ نے مقتول فیاض کے داماد عرفان کی رپورٹ پر افضال عرف بھگا اور چار نامعلوم ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم افضال اور مقتول سجاد کے درمیان چند روز قبل معمولی جھگڑا ہوا تھا تینوں مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی۔