بجٹ میں صدر مملکت کی تنخواہ ایک لاکھ 30 ہزار کی گئی
اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) ایوان صدر کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کو غلط قرار دیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں صدر کی تنخواہ 16 لاکھ روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔ ایوان صدر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ موجودہ وفاقی بجٹ سے قبل صدر کی تنخواہ 80 ہزار روپے ماہانہ تھی اور سال کی کل تنخواہ نو لاکھ ساٹھ ہزار روپیہ تھی۔ رواں بجٹ میں صدر کی تنخواہ 80 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ تیس ہزار کر دی گئی ہے۔ اب صدر کی سال کی تنخواہ مجموعی طور پر سولہ لاکھ روپے ہو جائے گی۔