شریف خاندان کے حواریوں کا جے آئی ٹی کے سامنے جمع ہونا دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے‘ شفقت محمود

29 مئی 2017

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں شریف خاندان کی تلاشی شروع ہوتے ہی ن لیگ نے رونا دھونا شروع کردیا ہے۔ شریف خاندان کے درباریوں اور حواریوں نے جے آئی ٹی کے سامنے اکٹھے ہوکر کمیٹی کو دبائو میں لانے کی کوشش کی ہے شریف خاندان کے افراد سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی میں پیش ہوکر کسی پر احسان نہیں کر رہے۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جے آئی ٹی میں پیشی سے انکار کرتے تو توہین عدلات کا ارتکاب کرتے سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف کریمنل انویسٹی گیشن جاری ہیں خدشہ ہے کہ ن لیگ سپریم کورٹ کی طرح جے آئی ٹی پر یلغار کے منصوبے تو نہیں بنا رہی پی ٹی آئی کے رہنماء نے کہا کہ طاقت اور دھونس سے معاملات الجھ تو سکتے ہیں سلجھائے نہیں جا سکتے حکومتی جماعت اگر یہ سمجھتی ہے کہ تحقیقات کو اپنی مرضی کی ڈگر پر ڈال سکتی ہے تو یقیناً گمراہی کا شکار ہے معاملات کو کشیدگی کی جانب دھکیلنے کی کوئی لیگی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے نہ ہی اس کا حصہ بنیں گے شفقت محمود نے کہا کہ جے آئی ٹی کو آزادانہ انداز میں کام کرنے دیا جائے جے آئی ٹی کے باہر تماشہ لگانے والے شریف خاندان کے حواری خوشامدکا کوئی اور موقع تلاش کریں۔