نون لیگ نے کراچی میں یوم تکبیر منایا پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا عزم

29 مئی 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ کیجانب سے اتوار کو یوم تکبیر منایا گیا اور مختلف تقاریب منعقد ہوئیں جن سے مقررین نے خطاب کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالحمید خان اور حاجی چن زیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام امن کی علامت ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے 19 سال پہلے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا تھا او رمعیشت بھی مستحکم ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستاج جلد ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔