بھارت سمیت کو ئی طاقت ایٹمی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی :اسلامی تحریک طلباء

29 مئی 2017

کراچی(نیوز رپورٹر)اسلامی تحریک طلبہ پاکستان نے فکر اسلام مہم کا آغاز اور یوم تکبیر اسلامی و ملی جذبے کے تحت منایا ،یوم تکبیر کے سلسلے میں مظاہرے اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا مرکزی دفتر میں یوم تکبیر۔۔۔ اللہ کا احسان،ایٹمی پاکستان کے عنوان سے فکری سیمینار منعقد کیا گیا ،چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ غلام عباس صدیقی،صدر شاہد نذیر،ترجمان محمد عدنان ،فہیم جاوید نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے غلام عباس صدیقی نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھوں کو غیور پاکستانی نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ،نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کرنے والی بھارتی فوج یاد رکھے کہ پاکستان کا کشمیریوں کے ساتھ ایمانی رشتہ ہے اگر ظلم وستم بند نہیں کرتا تو پاک بھارت ایٹمی جنگ کو کوئی نہیں ٹال سکتا ۔